سابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ کی نمازہ جنازہ و تدفین کا اعلان

ایران کے سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published June, 9 2026 | Muhammad Bilal
تہران : (ویب ڈیسک) ایران کے سابق سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان کر دیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای شہید کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد انجام دی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق حتمی تاریخ اور وقت کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سابق رہبر اعلیٰ شہید سید علی خامنہ کی نماز جنازہ تدفین کے حوالے سے متعلقہ ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جلد تفصیلی شیڈول اور انتظامات کا اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سید علی خامنہ ای 28 فروری 2026 کو امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تہران میں شہید ہوئے تھے جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے اگلے روز ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد ایران میں سیاسی اور مذہبی سطح پر اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں اور خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا: دی ٹیلی گراف کا دعویٰ

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ حملے کے روز وہ بھی خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

ایرانی عوام اور مذہبی حلقوں کی جانب سے خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ عاشورہ محرم کے بعد ان کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-09 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-09 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-09 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-09 Petrol (Super) 377.78
2026-06-09 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-09 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں