کیوبا میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

6.1 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز مغربی کیوبا کے ساحل کے قریب سمندر میں واقع تھا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 9 2026 |
ہوانا: (ویب ڈیسک) بحیرہ کریبین کے ملک کیوبا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث دارالحکومت ہوانا سمیت مختلف علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی کیوبا کے ساحل کے قریب سمندر میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 15 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں منہدم

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس امریکی ریاست فلوریڈا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث وہاں کے رہائشیوں نے بھی ہلکے جھٹکوں کی اطلاع دی۔

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔