آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا: دی ٹیلی گراف کا دعویٰ

سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سکیورٹی میں جمعرات کو ادا کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published May, 29 2026 |
لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے ایران کے شہید رہنما سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں انتہائی سکیورٹی میں جمعرات کو ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علی خامنہ ای کے اہل خانہ اور کچھ سرکاری عہدے داروں نے شرکت کی۔ اس خبر کی دیگر ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، اس حوالے سے ایران کی جانب سے بھی فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران معاہدے کے بہت قریب آچکے: جے ڈی وینس

یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے پہلے روز اپنے چند اہلِ خانہ سمیت شہید ہوئے تھے۔

ان کے ساتھ ایران کے کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور مشیران بھی شہید ہوئےتھے جن میں میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ریئر ایڈمرل علی شمخانی اور میجر جنرل محمد پاکپور شامل تھے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں