سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا جس کے بعد نئے سال کا کیلنڈر نہ صرف جشن اور تہواروں بلکہ طویل ویک اینڈز کی منصوبہ بندی کے لیے بھی تیار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے آئندہ برس کی عام اور اختیاری چھٹیوں کی مکمل فہرست کو حتمی شکل دے دی ۔
یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ ایک ساتھ 4 چھٹیاں ، شہریوں کی موجیں
اعلامیے میں کہا گیا کہ سال 2026 میں مجموعی طور پر 27 عام تعطیلات جبکہ 26 اختیاری تعطیلات رکھی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت کے چیف سیکرٹری راما کرشنا راؤ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت تمام سرکاری دفاتر رواں ماہ ایک ساتھ 4 چھٹیاں ، شہریوں کی موجیں
اور متعلقہ محکمے اس نئے شیڈول کے مطابق سال بھر کام کریں گے۔
حکومتی فیصلے کے بعد شہریوں، سرکاری ملازمین اور مختلف اداروں نے اپنی سالانہ منصوبہ بندی کا آغاز بھی کر دیا۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی و قومی تقریبات، تہواروں اور خصوصی دنوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیلات مقرر کی گئی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ نئے سال کی چھٹیاں ہمیشہ خوشی کا باعث بنتی ہیں اور 2026 کا کیلنڈر اس حوالے سے کافی فیاضی دکھائی دیتا ہے۔