جرمنی کا پاکستانی محققین کے لیے مکمل فنڈڈ فیلوشپ کا اعلان
Germany Fellowship
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): جرمن حکومت نے بین الاقوامی محققین، بشمول پاکستانی درخواست گزاروں کے لیے جارج آرن ہولڈ سینئر فیلوشپ 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔

جرمنی میں جارج آرن ہولڈ سینئر فیلوشپ 2026 کے لیے درخواستیں اب کھلی ہیں۔ یہ مکمل فنڈڈ فیلوشپ بین الاقوامی محققین، بشمول پاکستانی اسکالرز کو جارج ایکرٹ انسٹیٹیوٹ میں تحقیق کے مواقع فراہم کرتی ہے جو لیبنز انسٹیٹیوٹ برائے ایجوکیشنل میڈیا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور برنزوِک جرمنی میں واقع ہے۔

یہ چھ ماہ کی فیلوشپ تعلیم برائے پائیدار امن (Education for Sustainable Peace) پر مرکوز ہے اور ان ماہرین و اسکالرز کی معاونت کے لیے ترتیب دی گئی ہے جو تنازعہ کے بعد یا عبوری معاشروں میں امنِ تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے تحقیقی اور تعلیمی مواد کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو پائیدار امن اور سماجی استحکام کو فروغ دے۔

فیلوشپ کی تفصیلات

میزبان ادارہ: جارج ایکرٹ انسٹیٹیوٹ (لیبنز انسٹیٹیوٹ برائے ایجوکیشنل میڈیا)
فنڈنگ باڈی: جارج آرن ہولڈ پروگرام
دورانیہ 6 ماہ
کوریج: مکمل فنڈڈ
اہل درخواست گزار: تمام قومیتوں کے لیے بشمول پاکستان
مقام: برنزوِک، جرمنی
آخری تاریخ 16 نومبر 2025

جارج آرن ہولڈ سینئر فیلوشپ کے تحت درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی:

  • ماہانہ وظیفہ €3,300 رہائش، خوراک اور اخراجات کے لیے
  • جرمنی آنے اور واپس جانے کے لیے راؤنڈ ٹرپ اکانومی ایئر ٹکٹ
  • فیلوشپ کے دوران انتظامی معاونت
  • تحقیقی نتائج کی اشاعت میں معاونت

محققین کو GEI کے تحقیقی وسائل، لائبریری اور اکیڈمک نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی تاکہ وہ امن اور تعلیم کے شعبے کے ماہرین کے ساتھ اشتراک کر سکیں۔

شرکاء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ امن اور تنازعہ کے حل کے فروغ کے لیے نصاب یا تعلیمی مواد پر کام کریں، نظریاتی تحقیق کو عملی تعلیمی حل سے جوڑنے والی تحقیق میں حصہ لیں،انسٹیٹیوٹ کے دیگر محققین کے ساتھ تعاون کے ذریعے علم اور تجربات کا تبادلہ کریں۔

درخواست دہندگان کو درج ذیل شرائط پوری کرنی ہوں گی:

  • کم از کم پانچ سال کا تجربہ امنِ تعلیم، تعلیمی پالیسی یا متعلقہ شعبوں میں۔
  • اپنے پیشہ ورانہ کام یا تحقیق میں امنِ تعلیم کے فروغ کے لیے واضح عزم کا مظاہرہ۔
  • اعلیٰ تعلیمی قابلیت ایجوکیشن، سوشل سائنسز، ہیومینٹیز، پولیٹیکل سائنس، لاء یا متعلقہ مضامین میں۔
  • اکیڈمک کامیابی اور عملی تجربے دونوں میں نمایاں ریکارڈ۔
  • انگریزی زبان پر مکمل عبور (تحریری اور زبانی دونوں)۔
  • صحافت، سرکاری اداروں یا این جی اوز سے وابستہ افراد جو امن و تعلیم سے متعلق کام کرتے ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترک فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام 20افراد جاں بحق

ضروری دستاویزات

  • مکمل آن لائن درخواست فارم
  • تعلیمی اسناد اور ڈگری سرٹیفیکیٹس
  • سی وی
  • پاسپورٹ یا پیدائش سرٹیفیکیٹ کی کاپی

فیلوز چھ ماہ تک GEI انسٹیٹیوٹ میں قیام کریں گے جہاں وہ تحقیق کریں گے، پالیسی مباحثوں میں حصہ لیں گے، اور امن سازی کے لیے تعلیمی وسائل تیار کریں گے۔ انسٹیٹیوٹ فیلوز کی تحقیقی اشاعت میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

اگلا فیلوشپ سیشن (2027 کے لیے) جنوری 2027 میں شروع ہوگا جو 2026 کے دورانیے کے بعد ہوگا۔

درخواستیں آن لائن جارج ایکرٹ انسٹیٹیوٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکتی ہیں:
https://www.gei.de/en/institute/career/georg-arnhold-program/application

تمام مطلوبہ دستاویزات 16 نومبر 2025 سے قبل اپلوڈ کرنا ضروری ہیں۔

پاکستانی محققین اور تعلیمی ماہرین جو امنِ تعلیم کے فروغ کے خواہاں ہیں، اس فیلوشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔