ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ واپس آ رہا تھا جو جارجیا اور آذربائیجان کی سرحد پر حادثے کا شکار ہوا، تباہ ہونے والے طیارے میں پائلٹ سمیت عملے کے 20 افراد سوار تھے جو تمام کے تمام زندگی کی بازی ہارگئے۔
ٹرک خبر ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ترک سی 130 فوجی کارگو طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ، انہوں حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا ملٹری کارگو طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کا خدشہ
طیب اردوان نے بتایا کہ ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہیدوں کے لئے ہم دعا گو ہیں۔
ترک وزیرداخلہ علی یرلیکیا نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جارجین ہم منصب سے رابطہ ہوا اور طیارہ حادثے پر گفتگو ہوئی ،ترکیہ اور جارجیہ کے حکام نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔