روس شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، سونامی الرٹ جاری
 روس کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔
فائل فوٹو
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے کامچاٹکا ریجن کے مشرقی ساحل پر زلزلے کے تین زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں 5 اعشارہ صفر ، 6 اعشاریہ 7 اور 7 اعشاریہ 4 کی شدت زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم آخر میں آنے والے 7.4 کی شدت کے زلزلے کا جھٹکا سمندر میں ٹکرایا جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آخر میں آنے والے زبردست زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ایک لاکھ 80 ہزارکی آبادی والا شہر پیٹرو پاولوسک تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی، 50 افراد جاں بحق

زلزلے کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو سمندر سے دور رہنے کی تاکید کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج ہی شمالی ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مرکز قریہ قرن‌آباد کے مشرق میں 31 کلومیٹر اور شہر گرگان سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔