بھارتی اداکار ساحل خان نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
واضح رہے کہ ساحل خان اس وقت دبئی میں مقیم ہیں،انہوں نے اپنی پوسٹ میں خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک یادگار لمحہ ہے۔
انہوں نے خدا سے معافی طلب کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کی عبادتیں اور دعائیں قبول ہوں۔
بھارتی اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میری اہلیہ نے اسلام قبول کرلیا ہے اور یہ ہمارے لیے ایک نئی شروعات ہے۔ خدا ہمیں اپنی رحمتوں سے نوازے اور ہمیں دین پر قائم رکھے۔
مداحوں کی جانب سے ساحل خان اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دی جارہی ہے، وشل میڈیا پر مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوبصورت فیصلہ ہے جو ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے گا۔
ذہن نشین رہے کہ ساحل خان بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری اور ماڈلنگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور ان کی پوسٹ پر لاکھوں لائکس اور کمنٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ ساحل خان اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔