بابراعظم نے ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
Babar Azam
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ایک اور بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 36 گیندوں پر مکمل کی، جو ان کے ٹی 20 کیریئر کی چالیسویں ففٹی تھی۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی بابر نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 117 اننگز میں 39 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

گزشتہ روز بابر اعظم نے بھارتی اوپنر روہت شرما کا رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا، روہت شرما نے 151 ٹی 20 اننگز میں 4231 رنز بنائے تھے، جبکہ بابر اعظم نے صرف 123 اننگز میں 4232 رنز مکمل کر لیے، اس طرح وہ کم اننگز میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کین ولیمسن کا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ماہرینِ کرکٹ کے مطابق بابر اعظم کا یہ کارنامہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ دور کے سب سے مستقل مزاج اور کلاسیکل بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو سراہتے ہوئے انہیں ریکارڈ ساز بابر کا نام دے دیا۔