کین ولیمسن کا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Kane Williamson retirement
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر ولیمسن کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹار بیٹر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے تاکہ وہ دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

ذہن نشین رہے کہ کین ولیمسن نے 2011 میں ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے شاندار کیرئیر کے دوران 93 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2 ہزار 575 رنز اسکور کیے، جس کے ساتھ وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی 20 میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:روایتی حریف پاک بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل

واضح رہے کہ ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل اور ایک مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کرکٹ شائقین نے ان کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ولیمسن کی پرسکون کپتانی، عمدہ تکنیک اور اسپورٹس مین اسپرٹ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔