ایونٹ 14 سے 23 نومبر تک جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ 14 نومبر کو پاکستان اور عمان کے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 5 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی اے ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ہانگ کانگ،عمان اور متحدہ عرب امارات اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ شریک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بڑا کارنامہ، ٹی 20 میں رنز کا نیا عالمی ریکارڈ
اے سی سی کے مطابق گروپ اے میں افغانستان، بنگلادیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بھارت، عمان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں 14 سے 19 نومبر تک روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل 21 نومبر اور فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ماضی میں یہ ایونٹ ’اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ‘ کے نام سے کھیلا جاتا تھا، جو اب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔
2013 سے شروع ہونے والے اس مقابلے کے 6 ایڈیشن منعقد ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان اور سری لنکا دو، دو بار فاتح رہ چکے ہیں، جب کہ بھارت اور افغانستان نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گزشتہ ایڈیشن 2024 میں عمان میں منعقد ہوا تھا، جس میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیتی تھی۔