بابر اعظم کا بڑا کارنامہ: ٹی 20 میں رنز کا نیا عالمی ریکارڈ
کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی جھنڈا ایک بار پھر بلند ہوگیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے یہ اعزاز حاصل کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی جھنڈا ایک بار پھر بلند ہوگیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے روہت شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ کر ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بابر اعظم نے اپنی 123ویں اننگز میں 4 ہزار 232 رنز مکمل کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کے 4 ہزار 231 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کارکردگی کے ساتھ بابر نے ناصرف نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ ایک بار پھر دنیا کو یاد دیا دلایا کہ پاکستانی بلے باز کسی سے کم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل نے وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کر دیئے

بابر اعظم کے کیرئیر میں اب تک 3 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ آل ٹائم لسٹ میں بابراعظم پہلے نمبر پر، روہت شرما دوسرے نمبر پر اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے بابر کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے جشن منایا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ہیش ٹیگ #KingBabar ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے۔

دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے فیصلہ کن معرکہ آج لاہور ہی میں ہوگا۔