
دونوں ٹیمیں جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی اور شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتان موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش ایک مضبوط حریف ہے، خاص طور پر اپنی ہوم کنڈیشنز میں وہ اچھا کھیل سکتے ہیں۔ ٹیم کو درپیش چیلنجز کا ادراک ہے، کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا ٹیم کی حکمت عملی کا حصہ ہے، امید ہے کہ وہ اس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہٹ دھرمی نے پاک بھارت میچ کو منسوخ دیا
دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان بھی پر اعتماد نظر آئے اور کہا کہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو ٹف ٹائم دیں گے۔
خیال رہے کہ سیریز کا آغاز ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لیے یہ میچز نہ صرف فتح کی دوڑ کا حصہ ہوں گے بلکہ عالمی ایونٹ کے لیے اہم تجربہ بھی ثابت ہوں گے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔