کامران نے آسان سٹمپنگ کا موقع گنوا دیا، ویڈیو وائرل
Kamran Akmal stumping
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے میچ میں کامران اکمل نے ایک آسان اسٹمپنگ کا موقع ضائع کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چھٹے اوور میں پیش آیا جب شعیب ملک نے فل مسٹرڈ کو گیند کروائی اور وہ اسے کھیلنے کے لیے آگے نکلے لیکن گیند بلے سے نہیں لگی اور سیدھی وکٹ کیپر اکمل کے پاس پہنچ گئی۔

 

کامران اکمل  ٹھیک سے گیند کو  نہ تھام سکے اور فل مسٹرڈ کو آؤٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ بعد میں فل مسٹرڈ نے 58 رنز بنائے۔ تاہم پاکستان چیمپئنز نے یہ میچ پانچ رنز سے جیت لیا۔

 

 

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی پر بھارت دباؤ کا شکار

شائقین نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے اور کہا کہ کامران بھائی نے اپنی پرانی روایت برقرار رکھی ہے۔