چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنا بھارت کو مہنگا پڑگیا
Asia cup in India
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑ گیا۔

رواں برس ہونیوالے ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کے 17 ویں ایڈیشن کیلئے 19 میچز کا انعقاد بھارت میں کیا جانا تھا، تاہم اب یہ معاملہ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہاہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی تناؤ اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے باعث ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے دو نیوٹرل وینیوز سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کے آپشنز زیر غور ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، ایشیا کپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی تاہم ایونٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہی رہے گی۔

اے سی سی ذرائع کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انڈین کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی تھی اس لیے بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی میں کھیل رہی ہے۔