چیمپئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا
Australia Champions Trophy Squad 2025
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اپنے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، جبکہ تجربہ کار بیٹر ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو شائقین کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے۔

اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر الیکس کیری، نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس اور مارنس لبوشین شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، سٹیو اسمتھ اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جو بیٹنگ اور بولنگ کو مضبوطی فراہم کریں گے۔ 

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔ اس سیریز کو کھلاڑیوں کی فارم اور کمبینیشن کو جانچنے کیلئے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ 

ذہن نشین رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جو کرکٹ کے شائقین کیلئے ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ عالمی معیار کے میچز دیکھ سکیں۔