جھنگ: مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ دوران علاج دم توڑ گئی، ملزمان گرفتار

جھنگ میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 9 2026 | Muhammad Bilal
جھنگ: (ویب ڈیسک) جھنگ میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جھنگ میں ایک انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا جہاں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ مبینہ طور پر اغوا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔

رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان طالبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے ہسپتال کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے امیش جوگی ، حسیب اور حسن نامی ملزمان کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سمیت ہسپتال سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مقتولہ ایشال فاطمہ کے اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف، کیس کی شفاف تفتیش اور ملوث تمام درندوں کو سرِعام عبرت ناک سزا دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ عیشال فاطمہ چند روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں طالبہ کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

دوسری جانب پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ضلع جھنگ میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور بعد ازاں دورانِ علاج وفات پانے کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمے کو ہائی پروفائل قرار دے دیا ہے۔

سید فرہاد علی شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقدمے کی تفتیش ہر پہلو سے میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-10 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-10 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-10 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-10 Petrol (Super) 377.78
2026-06-10 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-10 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں