مون سون بارشوں بارے پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published June, 9 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے آئندہ مون سون سیزن 2026ء کے حوالے سے موسمیاتی پیشگوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس مون سون سیزن میں جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے تاہم اس کے باوجود سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد افضال نے کہا ہے کہ رواں برس معمول سے کم بارشوں کے باعث زراعت اور فصلیں شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ موسمی بیماریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ " مون سون کے دوران بارشیں کم ہونے کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ سیلاب کا خطرہ نہیں ہو گا، بلکہ مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بدستور موجود رہے گا"۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، تاہم موسم کا احوال بتانے والوں نے کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

الرٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کی پیشگوئی ہے، بالخصوص شمالی پنجاب اور مغربی گلگت بلتستان کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جس کے باعث ‘ہیٹ اسٹریس’ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، بارشوں کی نوید آگئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہونے کے باعث گلیشیئرز اور جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

علاوہ ازیں مون سون کی شدید بارشوں کے اسپیلز سے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-09 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-09 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-09 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-09 Petrol (Super) 377.78
2026-06-09 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-09 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں