حج 2027: عازمین کی رجسٹریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان

آئندہ برس حج پر جانے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 9 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ برس حج پر جانے کے خواہشمند افراد کی رجسٹریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمین رجسٹریشن رواں ماہ (جون 2026) میں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت قوانین کے مطابق حج 2027ء کے لیے انتظامات کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ برس 2027 میں حج پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس کارآمد پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے، پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں، رجسٹرڈ افراد سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کو بھی لازمی طور پر رجسٹریشن کرانا ہو گی ، حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط سے متعلق تفصیلات اگلی حج پالیسی کے مطابق بعد میں جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے حج کے دوران پیش آنیوالی مشکلات پر لب کشائی کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام بعد از حج ’’ختامہ مسک‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔

کانفرنس کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے اگلے حج انتظامات فوری شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.89
Current Metals
Date Metal Unit Price
2026-06-09 Silver (XAG) 1 Ounce 18,966.20
2026-06-09 Gold (XAU) 1 Ounce 1,209,810.72
2026-06-09 Platinum (XPT) 1 Ounce 497,748.78
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-09 Petrol (Super) 377.78
2026-06-09 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-09 High-Speed Diesel (HSD) 380.78
ضرور پڑھیں