پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا
Petroleum price increase
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی وضاحت طلب کرلی۔

عدالت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں حکومت سے قیمتوں میں اضافہ کرنے کی وجوہات اور طریقہ کار کی وضاحت طلب کی گئی۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حال ہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا، وفاقی حکومت واضح کرے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا طریقہ کار کس میکانزم کے تحت اختیار کیا جاتا ہے اور گزشتہ کئی سالوں کے دوران حکومت نے کس طرح یہ فیصلے کیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وہ 2022 سے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کے میکانزم کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کیا گیا ہے،تاہم عدالت نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر مکمل وضاحت فراہم کرے اور جو بھی معلومات ہیں عدالت کے سامنے پیش کرے۔

یہ بھی پڑھیں:شہری کو 2 سال سے گھر پرکھڑی موٹرسائیکل کا چالان موصول

عدالت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ عوامی مفاد کے معاملات میں شفافیت ضروری ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر عوام کو مکمل معلومات دی جانی چاہئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قیمتوں میں اضافے پر عوامی سطح پر بے چینی پائی جاتی رہی ہے، جس کے پیش نظر عدالت نے حکومت کو فوری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

ضرور پڑھیں