شہری کو 2 سال سے گھر پرکھڑی موٹرسائیکل کا چالان موصول
کراچی میں مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل و جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال کا ایک اور واقعہ پیش آیا/ فائل فوٹو
March, 12 2026
(ویب ڈیسک): کراچی میں مبینہ طور پر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل و جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔
گلشن حدید کے رہائشی رضوان علی کو کئی ماہ سے گھر پرکھڑی موٹر سائیکل کا چالان موصول ہوگیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ دو سال قبل حادثہ ہوا تھا، اس کے بعد سے موٹر سائیکل استعمال نہیں کی، چالان موصول ہونے پر پریشانی ہوئی کیونکہ موٹر سائیکل دو سال سے گھر پرکھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کل سے 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ چالان میں موجود تصویر پر میری موٹر سائیکل کا نمبر درج ہے جبکہ نظر آنے والی موٹر سائیکل ان کی نہیں۔شہری نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر و افطار اوقات
12 March 2026, 22nd Ramadan
ضرور پڑھیں