پنجاب حکومت کا 10 لاکھ تک مفت علاج کا اعلان
پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے مریضوں کیلئے 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرنے کا اعلان کیا/ فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے کینسر اور دل کے مہنگے علاج کے بوجھ تلے دبے ہزاروں مریضوں کیلئے امید کی نئی کرن روشن کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

پنجاب حکومت نے عوام کو بڑی طبی سہولت فراہم کرتے ہوئے کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کا مکمل مفت علاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل اینیشیٹو کارڈ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے ہر مریض 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت بلا معاوضہ حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر

رپورٹ کے مطابق کینسر کے مہنگے علاج اور کارڈیک سرجری جیسے بھاری اخراجات اب حکومت اٹھائے گی۔ پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس پروگرام سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ حکومت کے جاری کردہ کارڈ مریضوں کے لیے مہنگے علاج کی رکاوٹیں ختم کرے گا اور انہیں محفوظ علاج کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسٹروک اور فالج کے بروقت علاج کے لیے جامع پروگرام کی تشکیل کا حکم بھی جاری کیا ہے جبکہ سرگردھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی پیش کی گئی ہے۔