جج کے چیمبر سے 2 سیب چوری ہونے پر مقدمہ درج
court security
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ایک ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے دو سیب اور ہینڈ واش کی ایک بوتل کے چوری ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسلام پورہ پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ یہ اشیاء جج نور محمد بسمال کے چیمبر سے غائب ہوئیں۔

پولیس نے شکایت موصول کرنے کے بعد موقع کا جائزہ لیا اور ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بی آر ٹی بس جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے اور اگر چوری ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔