یہ شیڈول دسمبر سے فروری تک نافذ العمل ہوگا اور صارفین کو دن کے مختلف اوقات میں محدود مقدار میں گیس فراہم کی جائے گی۔
لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح 5:30 بجے سے 8:30 تک، دوپہر 11:30 بجے سے 1:30 تک، اور شام 5:30 سے 8:30 بجے تک صارفین کو گیس دستیاب ہوگی، اس دوران شہری ناشتہ یا کھانا بنا سکتے ہیں تاکہ گیس کی طلب کو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔
سوئی گیس حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صنعتی سیکٹر کیلئے اس لوڈشیڈنگ کا اطلاق نہیں ہو رہا، سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے یہ اقدامات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کیلئے بُری خبر
حکام نے صارفین سے اپیل کی کہ گیس کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں تاکہ کمی کا سامنا نہ ہو اور گیس کی قیمت میں اضافے سے بچا جا سکے۔
ایس این جی پی ترجمان کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ شیڈول کے مطابق اپنا روزمرہ کا کام ترتیب دیں تاکہ لوڈشیڈنگ کے دوران سہولت میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔