یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت بچوں میں غذائی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
PFA کے ڈی جی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بچوں میں صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینا ہے تاکہ مارکیٹ میں دستیاب کم غذائیت والی اسنیکس کے بجائے بہتر اور مفید غذائیں فراہم کی جا سکیں۔
وزیراعلیٰ کے جاری اسکول میل پروگرام کے تحت70 اسکولوں میں داخل 20,000 بچوں کو روزانہ 480 کیلوریز پر مشتمل کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے مسافروں پر بھاری جرمانے عائد کردیے
پروگرام میں بچوں کے وزن، قد اور BMI کی اسکریننگ پہلے اور بعد میں شامل ہے جبکہ دوسرے مرحلے کی غذائیت سے متعلق رپورٹ اس جائزے کے بعد جاری کی جائے گی۔
انہوں نے اس اقدام کو اسکول کے بچوں کو صحت مند اسنیکس فراہم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے صحت مند پنجاب کے وژن کے مطابق بچوں کی بہتر صحت یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔