وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جلد فیری سروس کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کریں گے جبکہ سروس کے عملی آغاز سے قبل عمانی حکام کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستان کا خصوصی دورہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کے لیے مسافر ٹرینوں کے نئے اوقات کا اعلان
انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے سفر مزید آسان ہوگا، فیری سروس سیاحت اور ثقافت کے روابط کو فروغ دے گی، خطے کے ممالک کو وسط ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ملے گی، نئی سمندری راہداریوں سے گوادر اقتصادی سرگرمیوں کا نیا مرکز بنے گا۔
واضح رہے یہ فیصلہ پاکستان اور عمان کے درمیان معاشی تعاون کے نئے باب سے تعبیر کیا جا سکتا ہے جو کہ خطے میں تجارتی نقل و حرکت اور سفری سہولیات کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔