عمران خان نے صدارتی معافی کی میری پیشکش مسترد کر دی تھی، عارف علوی
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق صدر عارف علوی
سابق وزیراعظم عمران خان، سابق صدر عارف علوی سے ملاقات کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پاکستان اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں معافی دینے کی کوشش کی تھی، لیکن عمران خان نے یہ پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ اُس وقت یہ امکان پیدا ہوا کہ خان صاحب کو جو سزائیں دھاندلی سے دی جا چکی ہیں، انہیں عوام اور عمران خان کے د یئے ہوئے صدارتی آئینی اختیارات استعمال کر کے ایمنیسٹی یا معافی کا اعلان کر کے معطل کردوں۔

یہ ٹویٹ اب سوشل میڈیا پر کافی زیربحث ہے اورتا دم تحریر 1500 مرتبہ ری ٹویٹ ہو چکا۔ حیدر نامی صارف نے لکھا تین سال تو کیا، میں تین منٹ کے لیے بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ جمہوریت_زندہ_ہے _عمران_سے ایک صارف نے عمران خان کو بہادر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل

کچھ صارفین نے علوی اور پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر سوال اٹھائے۔ عمیر نامی اکاؤنٹ نے کمنٹ کیا علوی صاحب سب نے مقدور بھر حصہ ڈالا ہے آپ کے پاس بہت اختیار تھے اگر آپ استعمال کرتے لیکن آپ نے نہیں کئے۔ تاہم، کچھ صارفین نے اسے خواہ مخواہ کی کہانیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ خان کی گرفتاری اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف کا نتیجہ ہے۔