5 ہزار رجسٹرڈ نابینائوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ
پنجاب بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا
پنجاب بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ترجمان محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قواعد و ضوابط کے مطابق صوبہ بھر کے 5 ہزار رجسٹرڈ نابینا افراد کو ماہانہ 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا محکمہ سوشل ویلفیئر نے سراپا احتجاج نابینا افراد کے نمائندوں کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر محکمہ کے سینئر افسروں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر طارق قریشی سمیت دیگر افسروں نے نابینا افراد کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند

ترجمان کے مطابق 3 فیصد جاب کوٹہ میں باہم معذوری کی تمام کیٹگریز کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے نابینا افراد سمیت تمام معذور افراد کیلئے الگ جاب کوٹہ بھی نوٹیفائی کردیا ہے۔ تمام محکموں کو معذوری کوٹے پر فوری عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا اور معذوری کوٹہ کی خالی اسامیوں کو مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔