کوئٹہ: تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کر دیے گئے
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کئے گئے/ فائل فوٹو
کوئٹہ: (سنو نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اچانک ایک بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے تین روز کے لیے بند کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ کینٹ کے تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے 12 نومبر سے 14 نومبر تک بند رہیں گے۔ بندش کے باعث نہم اور دہم جماعت کے جاری امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا

یہ بھی پڑھیں: اگست تک تمام عدالتیں سولرانرجی پرمنتقل کی جائینگی: چیف جسٹس

اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس غیر متوقع فیصلے کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، خاص طور پر وہ طلبہ جو امتحانات کی تیاری میں مصروف تھے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، تاہم حکومتی سطح پر اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب کوئٹہ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات کے نئے شیڈول پر کام جاری ہے اور جیسے ہی صورتحال معمول پر آئے گی، نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ادھر کچھ نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ بندش کے دوران آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رکھنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ طلبہ کا وقت ضائع نہ ہو۔