خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات: جمعیت اور اے این پی اتحاد کامیاب
Khyber Pakhtunkhwa Bar Council result
فائل فوٹو
پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اتحاد نے میدان مار لیا۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں وکلا برادری نے اتحاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھرپور کامیابی دلائی۔

کرک اور کوہاٹ کی نشستوں پر جمعیت اور اے این پی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے نمایاں برتری حاصل کی، کوہاٹ سیٹ سے عماد اعظم ایڈووکیٹ اور کرک سیٹ سے فاروق خٹک ایڈووکیٹ فاتح قرار پائے۔ دونوں امیدواروں نے اپنے حریفوں کو واضح مارجن سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب انصاف لائرز فورم اور مسلم لائرز فورم کے دونوں امیدوار بدترین شکست سے دوچار ہوئے، جس کے بعد وکلا حلقوں میں جمعیت اور اے این پی کے اتحاد کی کامیابی کو ایک بڑا سیاسی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بار کونسل کے یہ نتائج صوبائی سیاست پر بھی اثر ڈال سکتے ہیں، جہاں دونوں جماعتیں پہلے ہی انتخابی تعاون کے امکانات پر غور کر رہی ہیں۔