سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسپتال منتقل
Shahid Khaqan Abbasi
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے دل کی کامیاب انجیوپلاسٹی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مری میں موجودگی کے دوران شاہد خاقان عباسی کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کی شریانوں میں رکاوٹ کے باعث خون کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔

ماہرِ امراضِ قلب کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹنٹ ڈالے، جس کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے، اہلِ خانہ کے مطابق وہ اب خطرے سے باہر ہیں اور آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کر گئے

پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شاہد خاقان عباسی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی صحتیابی کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے۔