پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا
پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا
سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کیا گیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا۔ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

پاکستان کے پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کرنے کے حوالے سے پاکستان سپیس ریسرچ کمیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سپارکو نے سیٹلائٹ لانچنگ کی ویڈیو جاری کی۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔

پروگرام ڈائریکٹر ای او 1 سیٹلائٹ ڈاکٹر یاسین نے کہا کہ یہ اپیلیکشن سیٹلائیٹ ہے اس کا کسی دوسرے سیٹلائیٹ کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے، سیٹلائیٹ کو مینوفیکچر کرنے کے لئے کئی چیلنجز درپیش آئے، ٹمپریچر کو برقرار رکھنا اور ٹرانسپورٹ بھی بڑے چیلنجز تھے۔

ڈاکٹر یاسین کا کہنا تھا کہ چائنہ کے وقت کے مطابق 12 بج کر 7 منٹ پر سٹیلائیٹ کو لانچ کیا گیا، سٹیلائیٹ کا دارومدار سولر پینل پر ہوتا ہے تمام مراحل کامیابی کے ساتھ طے کئے، سٹیلائیٹ بنانے کے لیے ہم نے انفراسٹریکچر بنایا مین پاور کو ہائیر کیا گیا۔

یاد رہے پاکستان کی مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم کامیابی ہے۔ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔