رجب بٹ نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، ویڈیو وائرل
مشہور یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان کی پہلی ہنڈائی سوناتا این لائن گاڑی خریدتے ہوئے
January, 17 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ پاکستان کی پہلی ہنڈائی سوناتا این لائن کار خرید کر خبروں کی زینت بن گئے، رجب بٹ کی اس نئی گاڑی کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کی قیمت 10.7 ملین ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی قیمت 17 ملین کے قریب ہے۔
یوٹیوبر رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی گاڑی کے ساتھ ویڈیوز اور وی لاگ بھی شیئر کیا ہے۔ اس کار کی قیمت کے علاوہ صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ کار پاکستان میں ابھی تک صرف رجب بٹ کو دی گئی ہے۔
وی لاگ میں کار کمپنی کے عملے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس گاڑی کو پاکستان میں سب سے پہلے رجب بٹ کو ڈیلیور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور یہ کار سب سے پہلے انھیں ہی دی جا رہی ہے۔