جسٹس منصور علی کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کیخلاف درخواست غیر موثر قرار
لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر جج سید منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس پاکستان نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی
جسٹس منصور علی شاہ/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے سینئر جج سید منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس پاکستان نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر ہوچکا ہے۔

جسٹس شہرام سرور چودھری نے ندیم شبلی کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ میں بہت کم وقت رہ گیا ہے، حکومت نے ابھی تک سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، عدالت سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس منصور علی شاہ کے بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کیخلاف درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔