پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامہ آیا ہے، پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے جواب دیا کہ ہمارے کچھ لوگ جارہے ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جیل کورٹ میں بیچارے میڈیا والے آتے ہیں اگر ایسی رپورٹنگ کر دیں جو اوپر کسی کو پسند نہ آئے تو ان کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملتی۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہاں پہ صرف ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے ، بانی کو اس چیز کا کریڈٹ ملنا چاہئے کہ سارے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، بانی نے اپنا سارا اعتماد ججز کے اوپر رکھا تھا، ججز اگر ہمت کریں گے، انصاف کریں گے وہ بھی ظاہر ہو جائیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کا امتحان نہیں ہے یہ جوڈیشری کا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی پاس ہوگا اور کوئی فیل ہوگا بانی نے ان سب کو امتحان میں ڈالا ہوا ہے، اگر بریت نہیں ہوتی تو یہ پہلے دن فیصلہ سنا دیتے، اس کیس میں تھا ہی کچھ نہیں۔