مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین انتقال کر گئیں
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک /فائل فوٹو
January, 16 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریکِ آزادیٔ کشمیر کے تہاڑ جیل میں بند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ریحانہ حسین ملک کے انتقال کی خبر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج دن 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرزا اختیار بیگ مشعال ملک کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔