چیف الیکشن کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹسز جاری کیے ہیں، جبکہ درخواست گزاروں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کیے تھے، جن پر بعض اعتراضات کے باعث الیکشن کمیشن نے جواب طلب کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دلائل پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد الیکشن کمیشن فیصلہ سنائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز میں پاکستان تحریک انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر تمام متعلقہ دستاویزات اور شواہد کے ساتھ پیش ہوں تاکہ کیس کی مکمل اور منصفانہ سماعت ممکن ہو سکے۔
دوسری جانبب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ نہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے بھی ایک مثال قائم کرے گا، جس سے انٹرا پارٹی انتخابات کی شفافیت اور جمہوری عمل کی تقویت میں مدد ملے گی۔