ان تعطیلات کا کا آغاز جمعرات 30 جنوری سے ہوگا اور یہ تعطیلات ہفتہ یکم فروری تک جاری رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق کویتی سول سروس کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسراء والمعراج کی تعطیلات کی مدت میں تمام سرکاری ادارے اور عوامی محکمے کام کاج کیلئے مکمل طور پر بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ کویت کی جانب سے کیا جانے والا یہ فیصلہ اسلامی تہوار کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں خصوصی عبادات کی جاتی ہیں۔
اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر 27 جنوری کو آتا ہے، مگر کویتی کابینہ نے اس تعطیلات کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو ایک طویل ویک اینڈ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
خیال رہے کہ اس دوران ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے اپنی تعطیلات کا شیڈول اپنی ضروریات کے مطابق ترتیب دیں گے تاکہ کام کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔ اتوار 2 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
ذہن نشین رہے کہ کویت میں اس خصوصی تعطیلات کا مقصد شہریوں کو اسلامی تاریخ کے اس اہم موقع پر مذہبی عقیدت کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔