لاس اینجلس کی آتشزدگی میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ کی موت
Hollywood actress Delores
فائل فوٹو
لاس اینجلس:(ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈیلیس 95 سال کی عمر میں لاس اینجلس کی آتشزدگی کی زد میں آ کر انتقال کر گئی ہیں۔

ان کا شمار "بلوز برادرز" اور "دی 10 کمانڈمنٹس" جیسی مشہور فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ ان کی باقیات اتوار کے روز شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے ملیں۔

ڈیلیس کی پوتی کیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار 7 جنوری کو دیکھا تھا، جب آتشزدگی کی شروعات ہوئی تھی،ان کی گمشدگی کی اطلاع دینے کے بعد اہل خانہ نے انہیں تلاش کیا اور آخرکار ان کی باقیات مل گئیں۔

واضح رہے کہ ان کی پوتی کیلی نے فیس بک پر ایک دل دہلا دینے والی پوسٹ میں اس غمگین خبر کی تصدیق کی۔

ذہن نشین رہے کہ ڈیلیس نے اپنے کیریئر میں کئی اہم فلموں میں یادگار کردار ادا کیے، جن میں "لیڈی سنگز دی بلوز" (1972) اور "بلوز برادرز" (1980) شامل ہیں۔

ان کی اس المناک وفات کی خبر نے ہالی ووڈ میں غم کی لہر پیدا کردی ہے۔ساتھی اداکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے فن اور کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔