ادارہ شماریات کے مطابق 9 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت ملک کے شمالی شہروں میں 1405 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.71 فیصد کم ہے۔ پچھلے ہفتے یہ قیمت 1415 روپے تھی۔
اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1376 روپے، راولپنڈی میں 1371 روپے، گوجرانوالہ میں 1430 روپے، لاہور میں 1444 روپے، ملتان1413 روپے، پشاور میں 1400 روپے، بنوں میں 1360 روپے، کراچی میں 1340 روپے، حیدرآباد میں 1340روپے، سکھر میں 1450 روپے، کوئٹہ میں 1435 روپے اور خضدار میں 1347 روپے ہے۔
ماہرین کے مطابق سیمنٹ کی قیمت میں کمی کا رجحان تعمیراتی صنعت کے لیے خوش آئند ہے جس سے گھروں اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کی لاگت میں کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ عوام کو بھی اس کمی سے فائدہ ہوگا خاص طور پر وہ لوگ جو ذاتی رہائش یا کاروباری تعمیرات کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
تعمیراتی صنعت سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو مستقبل میں سیمنٹ کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے جس سے مجموعی طور پر معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔