مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Chicken Meat Price Drop
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)برائلر مرغی اور گوشت کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے،اس کمی کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 584 روپے ہو گئی۔ 

جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی دیکھنے میں ملی ہے، جس کے بعد تھوک قیمت 389 روپے اور پرچون قیمت 403 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

انڈوں کی قیمتیں تاحال مستحکم ہے، لاہور میں فی درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ملتان میں بھی برائلر مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے اور پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو ہے۔ ملتان میں انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

قیمتوں میں کمی کے بعد شہریوں نے قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔