اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کمی بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالرز کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 2675 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں استحکام اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 3350 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم ہے،چاندی کے خریداروں کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ قیمت مستحکم رہنے سے وہ اپنی خریداری جاری رکھ سکتے ہیں۔
سونے کی قیمت میں کمی کے بعد زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتوں کا یہی رجحان جاری رہا تو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔