واضح رہے کہ یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جو نیویارک سے اورلینڈو جارہی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص فلائٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑ رہا تھا۔جھگڑا اتنا شدت اختیار کر گیا کہ وہ غصے میں اپنی نشست سے اٹھ کھڑا ہوا اور ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔
طیارے میں موجود دیگر مسافروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کا رویہ انتہائی غیر متوازن اور خطرناک تھا۔ خوش قسمتی سے پرواز میں موجود ایک ایف بی آئی ایجنٹ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسے قابو کرلیا اور کسی بھی بڑے حادثے سے بچا لیا۔
واقعے کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈ کروایا گیا اور مذکورہ شخص کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔جیٹ بلیو ایئرلائنز کی انتظامیہ نے اس واقعے پر مسافروں کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت کی اور ایمرجنسی پروٹوکول پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانے پر عملے کی تعریف کی۔