علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Ali Amin Gandapur reached Adiala Jail to meet Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) founder chairman Imran Khan
راولپنڈی: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے واپس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کانفرنس روم میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان 24 نومبر کو اجتجاج کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔

گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔