بجلی کے بھاری بلوں سے نجات؟بڑی خوشخبری
Electricity bills
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 

یہ درخواست نیپرا اتھارٹی کی جانب سے 26 نومبر کو سماعت کیلئے پیش کی جائے گی۔تاہم واضح رہے کہ اس درخواست کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ 

خیال رہے کہ سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں ملک بھر میں 9 ارب 98 کروڑ یونٹس بجلی فروخت کی گئی،جس کی فیول لاگت 9 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار کا 31.06 فیصد حصہ پانی سے، 14.79 فیصد مقامی کوئلے سے، اور 8.79 فیصد درآمدی کوئلے سے حاصل کیا گیا۔ 

علاوہ ازیں بجلی کی پیداوار کا 8.05 فیصد حصہ مقامی گیس سے، 19.51 فیصد ایل این جی سے، اور 14.05 فیصد جوہری ایندھن سے حاصل ہوا۔ 

واضح رہے کہ یہ ممکنہ کمی عوام کیلئے کچھ ریلیف کا باعث بن سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔نیپرا کے فیصلے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ عوام کو یہ سہولت کب اور کتنی حد تک میسر ہوگی۔ 

         
ضرور پڑھیں