ڈالرز کمانے کا آسان طریقہ متعارف
Youtube and dollors
لاہور:(ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں کی آمدنی بڑھانے کیلئے ایک نیا فیچر ’جیولز‘ متعارف کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعارف کروایا جانے والا نیا فیچر جیولز لائیو اسٹریمز کے ذریعے کمائی کا منفرد ذریعہ فراہم کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے،جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ دے سکیں گے۔

یوٹیوب ذرائع کا کہنا ہے کہ 1 روبی 1 امریکی سینٹ کے برابر ہوگی،جبکہ 100 روبی 1 ڈالر کے مساوی ہوں گی۔ تخلیق کاروں کو لائیو اسٹریم کے دوران یہ تحائف وصول کرنے پر نہ صرف فوری آمدنی حاصل ہوگی بلکہ اگلے تین ماہ تک اس پر 50 فیصد اضافی بونس بھی دیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ فی الحال یہ فیچر صرف موبائل ایپ پر دستیاب ہوگا اور صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو براہ راست لائیو اسٹریمز کے دوران جیولز بھیج سکیں گے۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکی صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے اور جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی لانچ کر دیا جائے گا۔ 

یہ نیا فیچر یوٹیوب پر کام کرنے والے تخلیق کاروں کیلئے آمدنی بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے، خاص طور پر ان کیلئے جو لائیو اسٹریمز کے ذریعے اپنے ناظرین سے جڑے رہتے ہیں۔