
تفصیلات کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,749 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی خطرے کی حد 1,752 فٹ ہے۔ پانی کی تیز رفتار آمد کے باعث نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے تسلسل سے پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ ریکارڈ شدہ سطح 1,748.40 فٹ تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پانی کا لیول تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ممکنہ خطرے سے بچاؤ کیلئے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویز صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے اور یہ عمل تقریباً پانچ گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 22 شہروں میں مفت وائی فائی نیٹ ورک فعال
واضح رہے کہ سپل ویز کھولنے کا مقصد اضافی پانی کے دباؤ کو کم کرنا اور ممکنہ اوور فلو یا نقصان سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیم کے قریبی علاقوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ پر ہیں اور صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔