بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، ہزاروں جرمانے عائد
motorcycle helmet crackdown
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ پولیس اہلکار بھی اس کارروائی سے محفوظ نہیں رہے ۔ تقریبا 50 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بھی ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اب تک لاہور بھر میں ہیلمٹ سے متعلق 1 لاکھ سے زائد چالان کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ قبل ٹریفک پولیس نے شہریوں نے شعور اجاگر کرنے کے لیے 3,000 مفت ہیلمٹس بھی تقسیم کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زیر حراست ملزم پر تشدد کا کیس ایف آئی اے کو منتقلی پر ایف آئی آر منسوخ کرنیکا حکم

لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (CTO) کے مطابق اب شہر میں 90 فیصد سے زائد موٹر سائیکل سوار باقاعدگی سے ہیلمٹ پہن رہے ہیں۔ سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ رہے کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ ہیلمٹ کے استعمال میں غفلت ہے اور اس طرح کے اقدامات شہریوں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔