
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب اور پی ڈی ایم اے مل کر صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریسکیو ادارے اور انتظامیہ مسلسل نکاسی آب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ بچوں کو محفوظ رکھیں اور گھروں کی چھتوں کی حالت ضرور چیک کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
رضوان نصیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے کے وقت پاکستان کے پاس کوئی مؤثر ایمرجنسی نظام موجود نہیں تھا، مگر آج تمام اضلاع میں جدید مشینری اور تربیت یافتہ ریسکیو عملہ موجود ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مون سون کی نئی لہر، محکمہ موسمیات نے الرٹ کر دیا
موسمیاتی تبدیلی کو انہوں نے پوری دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیاری رکھنی ہوگی۔
واضح رہے کہ ریسکیو حکام کی جانب سے بھی عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔