انویسٹی گیشن پولیس لاہور نادرا کی لاکھوں کی نادہندہ نکلی
Investigation Police Lahore
لاہور: (سنو نیوز) انویسٹی گیشن پولیس لاہور نادرا کی لاکھوں روپے کی نادہندہ نکلی۔ انویسٹی گیشن پولیس کو نادرا حکام نے عدم ادائیگی کی بناپر شناختی کارڈز کےVerisys دینے سے انکار کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق سنگین مقدمات میں ملوث مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کرنے میں انویسٹی گیشن پولیس کو شدید دشواری درپیش ہے۔ نادرا حکام نے متعدد بار پیسوں کی ادائیگی کے لیے انویسٹی گیشن پولیس لاہور کے افسران کوخط لکھا۔

انویسٹی گیشن ونگ کے شعبہ سی آر او ونگ تفتیشی افسران اور او سی یو سمیت دیگر ونگز کو ضرورت کے تحت شناختی کارڈز کے Verisys فراہم کرتا ہے۔ انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی، اوسی یو سمیت دیگر ونگز کے افسرانVerisys نہ ملنے کے باعث سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ Verisys کب چلے، پیسے کب نادرا حکام کو ادا کئے جائیں اس بارے میں کسی کو علم نہیں۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کے تفتیشی افسران عرصہ دراز سے کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں ملنے والے پیسوں سے محروم ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس کے تفتیشی افسران کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے پیسے نہ ملنے پر مدعی مقدمہ سے پیسے لیکر کام چلانے لگے۔

 تفتیشی افسران کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے پیسے نہ ملنے پر مقدمات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے ڈویڑنل انویسٹی گیشن ایس پیز کو 30، 30 لاکھ کے فنڈ جاری کر دیئے۔ تفتیشوں تک کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے پیسے تاحال نہ پہنچ سکے۔ کاسٹ آف انویسٹی گیشن کے پیسے ڈویژنل انویسٹی گیشن ایس پیز کے دفاتروں میں پڑے یا پھر کسی اور کھاتے میں چلے گئے علم نہیں۔